کراچی: (ان لائن)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اورا یم کیو ایم کراچی میں نہ خود کچھ کرتی ہیں اورنہ ہمیں کرنےدیتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ۔تین سال میں کراچی میں نہ ایک قطرہ پانی دیا،نہ ایک اینٹ لگوائی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر اظہار برہمی بھی کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کی زیادتیوں کے باوجود کراچی کے مسائل حل کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق ہمارا حق نہیں دیتا ہے ۔ ہمارے پاس کم وسائل ہیں تاہم کم وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ہم شہرکی صورتحال کوبہتری کی طرف لیکرجارہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی مرضی جس کےخلاف جلسے کرے جبکہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو گرانے کا جمہوری راستہ دکھایا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ڈرائیو کی جبکہ وزیر بلدیات ناصر شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پارٹی قیادت کو شہر کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔
585 total views, no views today



