اسلام آباد:(ان لائن) وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے،وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان اور وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم پنجاب ایجوکیشن کنوینشن 2021 میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہونگے۔ پنجاب ایجوکیشن کنوینشن اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔ رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24ہزار کنال اراضی پر محیط ہے۔
626 total views, no views today



