سوات (سوات نیوز) صوبہ بھر کے تعلیمی یافتہ اور ہنر مند نابینہ افراد کے تعلیم اور قابلیت کے مطابق روزگار فراہم کیا جائے، غیر تعلیم یافتہ، نابینہ بے روزگار افراد کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ماہانہ و ظیفہ مقرر کیا جائے، صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لئے موجود، معذور افراد کے حقوق کا بل جلد از جلد منظور کیا جائے، صوبہ بھر کے اضلاع میں نابینہ افراد کے لئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے، اور جن اضلاع میں موجود ہیں، ان کو اپ گریڈ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ایکشن کمیٹی آف دی بلائینڈ خیبر پختونخوا کے ان مناظر ین نے کیا، جو صوبہ بھر کے ضلع پر یس کلبوں کے سامنے اپنے حقوق اور مطالبات کے لئے احتجاج کررہے تھے، جمعرات کے دن صوبہ بھر میں اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 2018اوائل کئے گئے احتجاجی دھرنے کے بعد سابق وزیرا علیٰ پرویز خٹک نے نابینہ افراد کے ساتھ ان کے حقوق پورا کرنے کے حوالے سے وعدے اور اعلانات کیئے تھے جو تاحال جوں کی توں ہے اور صوبائی حکومت اپنے اعلانات اور وعدوں کو ایفا نہ کرسکے، مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مطالبات میں تعلیم یافتہ صوبہ بھر کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نابینہ افراد کو ان کے تعلیم اور قابلیت کے مطابق روزگار فراہم کرنا غیر تعلیم یافتہ نابینہ بے روز گار افراد کے لئے حکومت کی جانب سے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنا صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لئے موجود، معذور افراد کے
622 total views, no views today



