سوات(سوات نیوز)وزیرا علیٰ محمود خان نے سوات میں گیس کی کم پریشر کا ایکشن لے لیا، پریشر کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے فوری طور پر بیس کروڑ روپے ریلیز کرنے کااعلان کردیا ، وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سوات میں گیس کم پریشر کا مسلہ حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا بڑا اقدام اٹھالیا ہےوزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ سوئی گیس نے 12 انچ اضافی پائپ لائن بچھانے کی منظوری دیدی۔گیس پریشر کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی پائپ لائن پر 15 کروڑ روپے تخمینہ لاگت آئے گی۔محکمہ سوئی گیس کے مطابق6 اعشاریہ 25 کلومیٹر اضافی پائپ لائن مینگورہ گیس ایس ایم ایس سے حاجی بابا ہائیر سیکنڈری سکول تک بچھایا جائے گی جبکہ بنڑ ، گرین چوک، حاجی بابا چوک ملابابا چوک اور پیپلز چوک کے قریب کنکشن دیکر گیس کا پریشر بڑھادیا جائیگا، اضافی پائپ لائن سے گھریلو صارفین کے کم گیس پریشر کا مسلہ حل ہوجائے گا۔
642 total views, no views today
Comments



