سوات(سوات نیوز)مدین ڈکیتی کیس،ڈی پی او سوات کی قومی اسمبلی کی استحقاق میں عدم پیشی،استحقاق کمیٹی کا اظہار برہمی،اگلے پیشی پر ائی جی کے پی کے،ڈی ائی جی اور ڈی پی او کو طلب کرلیا گیا باخبر زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او سوات دلاور بنگش کی قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں پیشی رکھی گئی تھی جس پر پولیس کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان پیش ہوئے جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا مذاق اڑا اور انکا استحقاق مجروح کیا یہ کیس پولیس کے خلاف نہیں بلکہ ایک فرد کے خلاف ہے جس پر کمیٹی نے اگلے پیشی پر ائی جی پولیس،ڈی ائی جی اور ڈی پی او کو طلب کرلیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان ، مردان کے سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اور متاثرین مردان بھی موجود تھے
841 total views, no views today



