سوات (سوات نیوز) صوبائی پولیس سربراہ معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کے بعد سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں چیلنجز بڑھ گئے ہیں، سوات کا امن کسی بھی صورت میں دوبارہ خراب میں ہونے دینگے، سیاحوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سوات کے 14داخلی پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں، پولیس اسٹیشن اور چوکیاں بڑھا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ عبدالغفور افریدی کمشنر ملاکنڈ ظہیرا لاسلام اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی، چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان اور سوات الیکٹرانکس میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم نے آئی جی پی معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی عبدالغفور حیدر افریدی کو شال پہنائے، آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے افغانستان میں موجودہ حالات کے پیش نظر خیبرپختونخوا سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں نئے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کی صلاحیت پولیس میں موجود ہے اور اس سے قبل جو جنگیں لڑی ہے وہ کامیابی سے مکمل کئے ہیں اور انشاء اللہ ائندہ بھی کامیابی حاصل کرینگے، انہوں نے کہا کہ سوات سیاحت کے لئے موزون علاقہ ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے، بد قسمتی سے یہاں پر چند واقعات رونما ہوئے ان کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے اور یہاں پر سیاحوں کی تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابی سے کاروائیاں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ این ای ٹی کا خصوصی سکواڈ منشیات کے خلاف بھر پور طریقے سے مہم کررہی ہے، اور سوات کے 14داخلی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے تحفظ کے لئے پولیس کو ہر ممکن تحفظ کی ہدایات جاری کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈکیتی کے دوران مردان کے بے گناہ افراد کی گرفتاری پر افسردہ ہے اور پختون روایات کے تحت ان کے گھر جرگہ بھیجا جائیگا، تاکہ ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جاسکیں، انہوں نے کہا کہ سوات پر امن علاقہ ہے اور اس امن کے لئے فورسز، پولیس اور یہاں کے عوام نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس کو ہر حال میں بحال رکھا جائیگا۔
658 total views, no views today



