سوات (سوات نیوز)سوات پریس کلب کے چیر مین محبوب علی اور یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے آبائی ضلع سوات میں آزادی اظہار رائے پر پابندی ارٹیکل 19کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے جس کو ہم کسی بھی صورت ماننے کو تیار نہیں ہے حق و صداقت کی آواز بلند کرنے اور دہشت گردی کی جنگ میں ملکی بقاء کی جنگ لڑنے والے صحافیوں پر قدغن اور ریجنل اخبارات پر اشتہارات کی بندش انکا معاشی قتل ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں پشاور کے بعد ملاکنڈ ڈویژن سے زیادہ اخبارات چھپتے ہیں جس سے یہاں کے مظلوم آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچا یا جاتا ہے لیکن اب ان صحافیوں اور اخبارات پر پابندی ملاکنڈڈویژن کے عوام کے آواز پر پابندی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ یہ یہاں کے مظلوم آواز کے زبانوں پر تالے لگانے کے مترادف ہیں.پہلے سینئر صحافیوں کو حکومتی دباو پر اداروں سے نکالا گیا اور آج دو ماہ ہونے کو ہے کہ سوات کے مقبول ترین اخبارات پر اشتہارات بند کر دئے گئے ہیں اور موجودہ حکومت میں اشتہارات کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور سینکڑوں کارکنوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب پختونخوا کا دوسرا بڑا پریس کلب ہے تاہم گزشتہ تین سال سے نامعلوم وجوہات کے بنا پر سرکاری گرنٹ سے غیر قانونی طور پر محروم ہے جس کے باعث پریس کلب انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کے دعویداروں نے عوام سے روزگار چھیننے کے بعد صحافیوں کو بھی بے روزگار کرنے کا عہد کیا ہے جس کے خلاف بہت جلد ملاکنڈڈویژن سمیت پورے ملک کے صحافتی تنظیموں کو سوات بلا کر کنونشن میں اُ نکے عزائم آشکارا کرینگے اور صحافیوں کو انکے حقوق دلانے کیلیے ہر فورم استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کیلئے ہم نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آیندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
سوات( ) صوبائی وزیر لیبر و ثقافت شوکت علی یوسفزی کا بغیر سیکورٹی کے اچانک مینگورہ شہر آمد، ایس کریم کھائی، بائی پاس روڈ پر شاپنگ کی، سوات سیاحوں کیلیے محفوظ ترین علاقہ قرار دے دیا، سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوات ایئں اور حسین نظاروں سے لطف اٹھائیں، شوکت یوسفزی گزشتہ شام صوبائی وزیر لیبر و ثقافت شوکت علی یوسفزی نے اچانک مینگورہ شہر کا دورہ کیا اور بغیر سیکورٹی کے شہر میں پیدل گھومے، اس موقع ہر وہ بائی پاس گئے جہاں پر انہوں نے فالودہ کھایا اور مارکیٹوں میں شاپنگ بھی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میرے دورے کا مقصد سوات کے امن کا پیغام پوری دنیا کو دینا ہے کیونکہ سوات جیسی جنت نظیر وادی ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ اور یہاں کے عوام کے روزگار کا زریعہ ہے اور اس امن کیلیے ہم نے، سیکورٹی اداروں اور عوام نے جو قربانیاں دی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ سوات پرامن علاقہ ہے اور پوری دنیا کے سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوات ایئں اور یہاں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھایئں انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان پورے ملک سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلیے خصوصی اقدامات اٹھا ئے ہیں جس کے وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد سوات اور دیگر علاقوں کا رخ کر رہی ہے اور یہ علاقے سیاحوں کیلیے جنت بن گئے ہیں اور اسی وژن کے مطابق مختلف علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات کی دریافت کے بعد شانگلہ، دیر اور دیگر اضلاع میں بھی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے جس سے معاشی خوشحالی ارہی ہے
566 total views, no views today



