لاہور:( ان لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے پیش نظر کارکنان کو استقبالیے سے روک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے فیکٹری حادثہ میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ لیگی صدر کچھ دیر میں کراچی کے لیے روانہ ہونگے ۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کورنگی میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے پیش نظر کارکنان کو استقبالیے سے روک دیا۔
411 total views, no views today
Comments



