کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے افغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔
کابل ائیرپورٹ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرملکیوں سمیت درجنوں افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پر حملہ ہے کابل میں خواتین اور بچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہر حد پار کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوامِ عالم کو پرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا۔ افغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔
444 total views, no views today
Comments



