اسلام آباد:( ان ؛لائن) وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی، صداقت علی عباسی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کی تنظیمِ نو اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں میر خان محمد جمالی، صداقت علی عباسی شامل ہیں ۔ ملاقات میں وزیرِ توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک،معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کی تنظیمِ نو اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ میر خان محمد جمالی نے وزیرِ اعظم کو پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے ریکارڈ فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا جبکہ وزیرِ توانائی پنجاب نے وزیرِ اعظم کو صوبے میں توانائی کے مسائل کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
450 total views, no views today



