اسلام آباد:( ان لائن ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روشن اپنا گھر اسکیم کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی۔ اس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو گھر پر قبضے کا خوف نہیں ہوگا۔ روشن اپنا گھر سکیم کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ انھیں بیرون ممالک میں ترقی کرتے دیکھا لیکن بدقسمتی سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود پر کسی نے توجہ نہیں دی لیکن اب موجودہ حکومت ان کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو گھر بنانے میں رکاوٹ قبضہ گروپس ہیں۔ ہم قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ روشن اپنا گھر وہ چیز ہے جو جس کی بینک گارنٹی لے رہے ہیں۔ روشن اپنا گھر اسکیم ایک گیم چینجر ہے۔ سسٹم میں بہتری لا کر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
403 total views, no views today



