سوات(سوات نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے صوبائی وزیر محنت پارلیمانی امور اور انسانی حقوق شوکت یوسفزئی نے ملاقات کی اور وزیراعلی کے 30 اگست کے متوقع دورہ شانگلہ پورن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ کو ضلع شانگلہ کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کے دورے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کۓ جائیں گے وزیراعلی نے کہا کہ یہاں سیاحت کو توجہ دے کر مقامی لوگوں کے لیے روزگار دیا جا سکتا ہے۔
498 total views, no views today
Comments



