سوات، قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق کے چیف ایگزیکٹیوچوہدری قمررضارندھاوا نے کہا ہے کہ آج ملک جس حالات سے گزررہا ہے یہ مسائل بیرونی قوتوں کی سازشوں کے پیداکردہ ہیں یہ بیرون قوتیں پاکستا ن کو تقسیم اورکمزور کرنے کی سازشیں کررہی ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قوم کو یکجہتی اوراتحاد کی اشدضرورت ہے
تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر قوم کو متحدہوکر اس دہشتگردی اور بدامنی کا مقابلہ کرنا ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط بنانا ہے اداروں کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے،انہوں نے کہاکہ پاک فوج اورتمام سیکیورٹی ادارو ں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قوم وملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ چند شرپسند عناصر بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں ہمیں متحدہوکر ان سازشوں کو خاک میں ملانا ہوگا،انہوں نے کہاکہ رنگ برنگے جھنڈوں کے تعصب سے باہرنکل کرقومی سبزہلالی پرچم کو تھام لیناہوگااوراپنے وطن عزیزکے استحکام وسلامتی کیلئے متحدہوکر اپنی فوج کاساتھ دینا ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور بدامنی کا مقابلہ کریں گے،اس موقع پر شکیل اکبر،ضیاء الحق،ذاکر اللہ،محمدانور،پیروقاص خان ،محمداسرار ار کمیشن کے دیگر عہدیدار وممبران بھی موجود تھے۔
476 total views, 1 views today