سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں پے درپے سیاحوں کو لوٹنے اور دیگر ڈکیتی کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ نے ایکشن لے لیا، ضلع بھر کے مختلف اہم مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کرکے سٹی اور ضلع کو جرائم سے پاک کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق وزیرا علی نے سوات میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کے سدباب اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ اس پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 4000سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 15 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔جبکہ ضرورت پڑھنے پر مزید فنڈز بھی ریلیز کئے جائین گے
511 total views, no views today
Comments



