پشاور(سوات نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع سوات کی سیکیورٹی اور بہتر پولسنگ کے لیے تاریخی اقدامات کرلئے ، ملاکنڈ ڈویژن میں پہلا خواتین پولیس سٹیشن رحیم آباد میں قائم کیا گیا ہے ، جس میں خواتین کی شکایات کے ازالے کے لیے پولیس سٹیشن میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ،جبکہ ضلع سوات میں سیکیورٹی اور بہتر پولسنگ کے لیے گیارہ نئے پولیس تھانے بھی قائم کئے گئے ، نئے تمام نئے تھانوں میں ایس ایچ اوز اور دیگر نفری تعینات کردی گئی ہے ۔نئے تھانوں میں پولیس سٹیشن فتح پور، اترور،بالاٹ،پاراوا،مندور، پیاکنڈ،گبین جبہ،گجرگبرال، اوڈی گرام،قلعہ گے سمیت خواتین پولیس سٹیشن شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع سوات میں نئے پولیس تھانوں کے علاوہ مختلف مقامات پر پولیس پوسٹ بھی قائم کئے گئے ۔وزیراعلیٰ نے اس کے علاوہ مقامی آبادی اور ملک بھر سے آئے سیاحوں کی حفاظت کے لیے مختلف پولیس سٹینز میں اعلی تربیت یافتہ ایلٹ فورس کے دستے بھی تعینات کردیے گئے ۔ضلع سوات پولیس کے مختلف تھانوں کو جدید ہتھیار اور دیگر آلات کی وافر تعداد میں فراہم کردی گئی۔ملاکنڈ ڈویژن میں بہتر سیکیورٹی انتظامات کے لیے اپر سوات میں بھی پولیس ہیڈ کوارٹر قائم کردیا گیا،وزیراعلیٰ نے اپر سوات میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لیے ٹریفک ہیڈ کوارٹر بھی قائم کردیا گیا
838 total views, no views today



