سوات(سوات نیوز)سوات میں کورونا وائرس بے قابو ہونے کے بعد صوبائی حکومت کے محکمہ ہوم نے سوات کو پابندی والے شہروں میں شامل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق حکومتی ہدایات کے مطابق اب سوات میں جمعہ اور ہفتہ کو بازار بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ بازار رات8 بجے بند ہوں گے۔ اِن ڈور سرگرمیوں، مذہبی اور سیاسی اجتماعات اور محافلِ موسیقی پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہسپتال اور ادویہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹ کے اندر مہمان بٹھانے پر پابندی ہوگی۔ ریسٹورنٹ، تندور، دودھ اور دہی کی دکانیں رات دس بجے تک پارسل اور ہوم ڈلیوری کر سکیں گی۔ ڈی سی سوات کے مطابق آج پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی ہدایات پر سخت رد عمل بارے افسران کو ہدایات دی جائیں گی۔
489 total views, no views today
Comments



