مینگورہ، اپ گریڈیشن پے سکیل میں تاخیر کے خلاف پیرامیڈیکس نے صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کااعلان کردیا، پانچ مارچ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ ، انصاف، پیرامیڈیکس کی طرف سے گھیراؤ اوردھرنے کے لئے باقاعدہ تیاریوں کاآغاز صوبہ بھرکے تمام اضلاع کے پیرامیڈیکس کی طرف سے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا بھی اعلان کردیاگیا، صوبائی قائدین کی طرف سے ضلعی عہدیداروں کو احتجاج کامیاب بنانے کاٹاسک دیدیاگیا، پیرامیڈیکس کوپشاور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق اپ گریڈیشن پے سکیل میں تاخیر ، دھرنے کااعلان ، 5مارچ کو انصاف پیرامیڈیکس فورم خیبرپختونخوا کاغیرمعمولی ہنگامی اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر محمدآیاز خان سیدوشریف میں منعقد ہوا ، اجلاس میں صوبائی چیئرمین شکیل احمد ، اخونزادہ پشاور ڈویژن کے صدر مولادار ملاکنڈ ڈویژن کے صدر طارق خان ہزارہ ڈویژن کے ہارون تنولی کوہاٹ کے امتیاز عرشی اورمنصور قیصر پشاور کے سلیم درانی اور دیگرضلعی اورہسپتالوں کے صدور نے شرکت کی ، اجلاس کاون پوائنٹ ایجنڈا پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن پے سکیل تھا، جس کیلئے انصاف پیرامیڈیکس فورمم گزشتہ ایک سال سے شبانہ روز پرخلوص کوششیں اورتگ ودو کررہاہے اوراس سلسلے میں اگست 2014میں وزیراعلیٰ کے اصولی منظوری کے بعد اب تک مذکورہ فائل وزارت صحت، فنانس اوردیگرمحکموں میں اٹکا ہوا ہے اوربعض عناصر اس میں قصداً عمداً اور جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے صوبے کے تمام پیرامیڈیکل سٹاف میں موجودہ اتحادی حکومت میں متفقہ طورپرحتمی اوردوٹوک فیصلہ کیاگیا کہ اپنے حق کے اصول اورنوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے پانچ مارچ کوصوبائی اسمبلی کاگھیراؤ کرکے ایک احتجاجی دھرنا دیاجائیگا جسمیں صوبے کے ہزاروں پیرامیڈیکس شرکت کرینگے اس سلسلے میں صوبے کے تمام ضلعی اورصوبائی قائدین آج سے بھرپور تیاری شروع کریں اور اس دھرنے کوکامیاب بنانے اوراپنے اس جائز حق کے اصول کیلئے ہرقسم کی قربانی کیلئے تیاررہیں ۔ صوبائی وزیراعلیٰ ، وزیرخزانہ اوروزیرصحت جوکہ مظلوم غریب عوام کی ووٹوں سے برسراقتدارآکراستحصال زدہ طبقات کوان کاحق دلانے اورانصاف کی فراہمی کے وعدے کرتے ہیں مختلف فورمز پر ہمارے اس جائز حق کو تسلیم بھی کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ ان مظلوم مسیحاؤں کواس احتجاج سے پہلے ان کاجائز حق دیکر اپنی عوام دوستی کا ثبوت دیں بصورت دیگرہرقسمم کی حالات کی ذمہ داری حکومت پرہوگی ۔
718 total views, no views today


