مینگورہ، خوازہ خیلہ پو لیس نے کا روائی کر تے ہو ئے ایک سال پہلے گھر سے چوری میں ملوث دو ملزمان کو گر فتار کر لیا ہے ملزم نے چوری میں ملو ث گر وہ کو بے نقاب کر تے ہو ئے ایک گھر سے چھ لا کھ کا سونا تین لاکھ روپے میں فروخت کر نے کا راز اگل دیا جس کے بعد اے ایس آئی عمر حیا ت خٹک نے چوری میں ملوث گر و ہ کی دو سری ملزما ن کو پکڑ نے کے لئے کا روائی تیز کر دی ہے خوازہ خیلہ پو لیس نے سونا خریدنے والا جیو لرز کو گر فتار کر نے کے لئے بھی چھا پے ما رے۔
خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم میں چھاپے کے دوران چرس برامد ملزم گرفتار تفصیلا ت کے مطابق خوازہ خیلہ سرکل کے ڈی ایس پی امجد علی خان نے خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم میں گھر پر چھا پہ ما رکر بد نام زما نہ منشیا ت فروش کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 1145گر ام چرس بھی بر آمد کر لی گئی ڈی ایس پی امجد خان کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلا ع ملی تھی کہ میاندم پولیس چوکی کے حدود میں منشیا ت فروخت کیا جا رہا ہے جس کے خلاف پولیس نفری کے ہمراہ میاندم میں چھا پہ مارکر بدنام زمانہ منشیا ت فروش قادر خان ولد چانگے کو گر فتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے1145گرام چرس بر آمد کرکے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
726 total views, no views today


