سوات(سوات نیوز) سوات کے شاہی خاندان کے اہم فیملی نے ن لیگ سے اپنی راہیں جداکرلیں ۔زرائع کے مطابق سوات کے رائل فیملی کے مسرت احمد زیب صاحبہ (بی بی گل) سابق ایم این اے اور ان کے صاحبزادے میاں گل عمر فاروق سنٹرل وائس پریزیڈنٹ یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر ایوب خان اشاڑی اور عاصم اللّٰہ خان ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی سابق امیدوار پی کے فور نے ملاقات اور ان پر پارٹی میں شمولیت پر جرگہ کیا جس کو منظور کرکے انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ اے این پی زرائع کے مطابق جمعرات بتاریخ 2 ستمبر بوقت 2 بجے ضلع سوات میں صوبائی صدر ایمل ولی خان کی موجودگی میں وہ باضابطہ اعلان کرینگے۔ ان کی شمولیت سے ضلع سوات میں پارٹی مزید فعال ہوگی اور ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھریں گی۔
648 total views, no views today



