لاہور: ( ان لائن) مسلم لیگ ن نے حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں دھاندلی کروانے کا الزام لگا دیا۔ن لیگی رہنما رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں وزیر اعظم کی ہدایات پر دھاندلی شروع ہوگئی ہے،علاقے کو کبھی نو گو ایریا بنا دیا جاتاہے تو کبھی اشتہارات کے نام پر بھتہ لیاجا رہا ہے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سردار ایاز صادق اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔بولے کہ وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دھاندلی کی ہدایات کر دی ہیں ۔الیکشن میں دھاندلی کرکے حکومت لاہور کو آتش فشاں بنانے سے گریز کرے۔ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے ووٹرز کو سبز باغ دکھا کر کالا باغ دکھایا،اب لوگ ان سے تنگ آ گئے ہیں، غلط فہمی نکال دیں کہ ہمارا الیکشن چرائیں گے اگر ایسا کیا تو شدید ردعمل دیں گے۔ سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے والوں کا نوٹس لے، اب پی ٹی آئی کا پڑھا لکھا ووٹر بھی ن لیگ کو ووٹ دےگا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرنے کے بجائے کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے الیکشن میں حکومتی دھاندلی کے شواہد عوام کو دینے کا بھی اعلان کیا۔
481 total views, no views today



