اسلام آباد:( ان لائن) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین خریداری کے لیے 50 ارب روپے سے زائد کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ ای سی سی نے روزویلٹ ہوٹل کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پچاس ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے فراہم کردہ پچاس کروڑ ڈالر کی معاونت کا حصہ ہیں جس میں سے ابتدائی طور پر تیس کروڑ ڈالر مالیت سے کورونا ویکسین اور دیگر آلات حاصل کیے جائیں گے۔ وزارت صحت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے حکومت سے رقم مانگی تھی۔ ای سی سی اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، فنڈز الیکشن کمیشن کو تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے،یاد رہے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں لوکل باڈیز انتخابات 12 ستمبرکو ہوں گے۔ ای سی سی نے وزارت ایوی ایشن کی سمری پر پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے بھی ایک کروڑ ڈالرکی گرانٹ منظوری بھی دی، کوروناوائرس کے باعث ہوٹل کو خسارے کا سامنا ہے۔اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین خریداری کے لیے 50 ارب روپے سے زائد کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ ای سی سی نے روزویلٹ ہوٹل کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پچاس ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے فراہم کردہ پچاس کروڑ ڈالر کی معاونت کا حصہ ہیں جس میں سے ابتدائی طور پر تیس کروڑ ڈالر مالیت سے کورونا ویکسین اور دیگر آلات حاصل کیے جائیں گے۔ وزارت صحت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے حکومت سے رقم مانگی تھی۔ ای سی سی اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، فنڈز الیکشن کمیشن کو تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے،یاد رہے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں لوکل باڈیز انتخابات 12 ستمبرکو ہوں گے۔ ای سی سی نے وزارت ایوی ایشن کی سمری پر پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے بھی ایک کروڑ ڈالرکی گرانٹ منظوری بھی دی، کوروناوائرس کے باعث ہوٹل کو خسارے کا سامنا ہے۔
426 total views, no views today



