سوات(سوات نیوز)ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اسسٹنٹ مینیجر وقاص خان کے زیر نگرانی ایک اہم اجلاس.اجلاس میں مینگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں اور آوارہ کتوں کےخلاف عوام کے بار بار شکایات موصول ہونے پر آپریشن شروع کرنے کا اعلان.
اجلاس میں سنیٹر ی سپروائزرز کو بتایا گیا کہ مینگورہ شہر میں جہاں جہاں سے شکایات موصول ہوئی ہیں وہاں پر فوری طور پر آپریشن شروع کردیا جائے.تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.اسیسٹنٹ مینیجر وقاص خان نے بتایا کہ گھروں سے باہر ہمارے اہلکار چوہے مار ادویات کا استعمال کرینگے مگر عوام سے اپیل ہے کہ گھروں کے لیے یہی چوہے مار دوائی لیں اور استعمال کریں.تاکہ اس گندگی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔کچرے یا گند کو گھر کے باہر رکھا کریں ہمارے اہلکار آپکے دروازے سےاٹھائینگے.۔
639 total views, no views today



