سوات (سوات نیوز) وزیراعلی محمودخان مے کہا کہ پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔تین سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ۔ سوات کی محرومیوں کودور کرنا اولین ترجیح ہے ا۔ خیالات کا اظہار انہوں نے کبل میں دوبڑے پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے یوئے کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سوات کے عوام پر بہت برے حالات گزرے ،آج امن کی فضا ہے،جب میں چیف منسٹر بنا تو بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا ،سب سے بڑا چیلنج ضم شدہ اضلاع کو پروان چڑھانا بہت بڑا چیلنج تھا،محمودخان نے کہا کہ تین سالوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں دوسال کی کارکردگی 47 فیصد اور اب تین سال بعد 60 فیصد ہے،وزیراعلی نے کہا کہ بے روزگار مولانا کی قیادت میں لٹیروں کا ٹولہ 2023 تک انتظار کرے،اگلے الیکشن میں حکومت پی ٹی ائی کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جنرل کہ گود میں پڑی پارٹی نہیں،22 سالہ جدوجہد ہے،ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلی نے کہا کہ بحرین تک گیس سپلائی کے 64 کروڑ روپے فراہم کردئیے ہیں،20کروڑ روپے مینگورہ میں گیس لوپریشر کے لئے فراہم کردئیے ہیں،جس سے گیس۔پریشر کا مسلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔جبکہمینگورہ شہر میں پینے کے پانی سپلائی کے لئے 12 ارب روپے مختص کردئیے ہیں، 5 سال بعد ثابت کروں گا کہ میرے اثاثے کم ہوں گے،محمود خان نے کہا کہ ماضی کے اراکین نے لوٹ مار کیا،اب احتساب پر چیخیں مارتے ہیں،جلسہ سے خطاب سے پہلے وزیراعلی نے پیڈز ہسپتال اور انجنئیرنگ یونیورسٹی کاافتتاح کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات بھی مرادسعید بھی موجود تھے۔
694 total views, no views today



