سوات(سوات نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے سوات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور پیڈز ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔یہ منصوبے تین سال کے عرصے میں مکمل کیےجائیں گے ۔جبکہانجینئرنگ یونیورسٹی میں یکم جون 2023 تک کلاسوں کا اجراء متوقع ہے۔ابتدائی طور پر یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ، ہائیڈرو پاور انجینئرنگ، بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے شعبے قائم ہونگےاسکے علاوہ۔یونیورسٹی میں کلائمیٹ چینج سینٹر کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف مینوفکچربگ بھی قائم کیا جائے گا۔انجنیرنگ یونیورسٹی ایک مین کیمپیس اور تین سب کیمپیسز پر مشتمل ہوگا۔
پیڈرز ہسپتال300 بستروں پر مشتمل ہے یہ منصوبہ جون 2024 میں مکمل کیا جائے گا۔پیڈز ہاسپٹل مین بلڈنگ کے علاوہ ڈاکٹر ہاسٹل، نرسنگ ہاسٹل اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر پر مشتمل ہوگا۔ہاسپٹل مین او پی ڈی، ریڈیالوجی ، پیتھالجی، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی، فارمیسی، پیڈیاٹرک سرجری کے علاوہ امراض اطفال کے دیگر مختلف شعبوں پر مشتمل ہوگا۔اپنے دورہ۔سوات میں وزیر اعلی نے ریسکیو 1122 اسٹیشن کبل کا بھی افتتاح کیا۔
620 total views, no views today



