سوات (سوات نیوز) سوات میں چوروں کا راج پوش علاقے میں 1 ہی روز میں راہزنی کی تین ورداتیں، چور کی فائرنگ سے ایکسیئن سی این ڈبلیو شہاب خان زخمی، مقامی لوگوں نے ملزم گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا، عوام میں سخت تشویش اور خوف و ہراس، پولیس مکمل طور پر ناکام، تفصیلات کے مطابق سوات میں چوروں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہے اور مینگورہ شہر، سیدو شریف، گل کدہ، کالج کالونی اور دیگر علاقوں میں چوروں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں، گزشتہ روز مینگورہ شہر کے پوش علاقے کالج کالونی افسرا ٓباد میں چوروں اور راہزنوں نے ایک روز میں دن دیہاڑے تین گھروں کو لوٹ کر فرار ہوگئے، جس میں جیل کالونی میں چوروں نے دن دیہاڑے اصغر خان کے گھر میں چوری کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا سامان، نقدی اور موبائیل فون چوری کر لیئے، دوسرے واقعہ میں کالج کالونی میں ایک چور گھر میں داخل ہورہا تھا کہ مقامی لوگوں نے دیکھ کر ان کا پیچھا کیا، پیچھا کرنے پر ملزم افتخار احمد ولد محمد اسرار سکنہ رحیم آباد نے فائرنگ کی جس سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے بھائی ایکسیئن سی این ڈبلیو شہاب خان لگ کر زخمی ہو گئے، جس کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا، واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ملزم افتخار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ادھر ملیریا آفس کے قریب چوروں نے ایک گھر میں جھاڑو پھیر دیا، اس طرح گزشتہ شام شوکت خان کے بھائی آفس سے گھر جارہے تھے کہ کالج کالونی میں ان کے گھر کے سامنے 3مسلح افراد نے ان کو روک کر اسلحہ تھان لیا، جس پر انہوں نے پیسوں سے بھرا بیگ گھر میں پھینک دیا، مسلح راہزنوں نے ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے، پوش علاقے میں چوروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے وجہ عوام سخت خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔
630 total views, no views today



