اسلام آباد( ان لائن ): وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا، اسلام آباد ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاونت کے ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا۔
376 total views, no views today
Comments



