لاہور: (ان لائن )مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مستعٰفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عثمان بزداربطور چیف ایگزیکٹیو خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ جب صوبے کا چیف ایگزیکٹیو وٹس ایپ پر چلے گا تو صورتحاللاہور: مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مستعٰفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عثمان بزداربطور چیف ایگزیکٹیو خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ جب صوبے کا چیف ایگزیکٹیو وٹس ایپ پر چلے گا تو صورتحال ایسی ہی ہو گی۔ ترجمان مسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے پولیس ریفارمز اور نظام کو تبدیل کرنے کے صرف جھوٹے نعرے لگائے۔آج حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں پنجاب میں 6 ہزار 754خواتین اغوا، ایک ہزار 890کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، 3 ہزار 721 خواتین پر تشدد کیا گیا جبکہ جبکہ 752بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔خواتین کے ساتھ زیادتی،اغواءاور تشدد کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں پیش آئے ہیں ۔ پولیس کی کارکردگی اور روایتی طریقہ بھی ایسے واقعات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاءاینڈ آڈر کی صورتحال انتہائی تشویشناک صورتحال حد تک بگڑ چکی ہیں۔ کوئی بھی حکومتی عہدیدار یا افسر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا ۔پنجاب آج مکمل طور پر لاوارث اور بے سہارا صوبہ بن چکا ہے۔ ایسی ہی ہو گی۔ ترجمان مسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے پولیس ریفارمز اور نظام کو تبدیل کرنے کے صرف جھوٹے نعرے لگائے۔آج حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں پنجاب میں 6 ہزار 754خواتین اغوا، ایک ہزار 890کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، 3 ہزار 721 خواتین پر تشدد کیا گیا جبکہ جبکہ 752بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔خواتین کے ساتھ زیادتی،اغواءاور تشدد کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں پیش آئے ہیں ۔ پولیس کی کارکردگی اور روایتی طریقہ بھی ایسے واقعات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاءاینڈ آڈر کی صورتحال انتہائی تشویشناک صورتحال حد تک بگڑ چکی ہیں۔ کوئی بھی حکومتی عہدیدار یا افسر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا ۔پنجاب آج مکمل طور پر لاوارث اور بے سہارا صوبہ بن چکا ہے۔
729 total views, no views today



