راولپنڈی:( ان لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح کے کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی ملک کے فخر کا باعث ہے ۔ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس نے ملاقات کی، آرمی چیف نے اتھلیٹس کی کوششوں کوسراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، ایتھلیٹس کی اولمپکس میں شرکت سے قوم بالخصوص نوجوان متاثر ہوئے۔پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے قومی کھلاڑیوں میں ارشد ندیم،طلحہ طالب،حوالدارمحمد خلیل اختر،سپاہی گلفام جوزف شامل تھے، تمام کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
504 total views, no views today



