سوات(سوات نیوز)پبلک ہیلتھ ملازمین کا مطالبات کی عدم منظوری پر شہر کو پانی کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی، غیر معینہ مدت تک احتجاج کا اعلان پبلیک ہیلتھ ورکرز و یلفئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، مطالبات کی منظوری کیلیے ڈیڈ لاین دے دی، عدم منظوری پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی ان خیالا ت کا اظہار،پبلک ہیلھ کلرک ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر ضیا ء اللہ، صدر احمد فاروق، جنرل سیکرٹری سبحان علی نے کہا، کہ محکمہ پبلیک ہیلتھ کے ساتھ صوبائی حکومت کے جانب سے ظلم ہورہا ہے، پبلیک ہیلتھ محکمہ کے آپریٹر پوسٹ کو بحال کیا جائے جس سے سینکڑوں افراد کے گھر کا چلا جلتا ہے، پبلیک ہیلتھ کے انیس سیکم جو محکمہ واسا کو دیئے جا چکے ہیں، جس میں محکمہ واسا مکمل طور پر ناکام ہے اور لوگوں کو پانی کے مشکلات کا سامنا ہے، پبلیک ہیلتھ کے یہ انیس سکیم واسا سے واپس کئے جائے اور دوبارہ محکمہ پبلیک ہیلتھ کو سونپ دی جائے، ضلع شانگلہ میں محکمہ پبلیک ہیلتھ ایکسین کے بنگلے میں وہاں کا مقامی پروفیسر غیر قانونی طور پر رہائش پزیر ہے، یہ بنگلہ دوبارہ ایکسین کو بحال کیا جائے، اگر صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو 25/26/27ستمبر کو دوبارہ احتجاج ہوگا، اور نہ معلوم معدت تک یہاں کے ٹیوب ویل بند رہنگے۔
1,082 total views, no views today



