سوات (سوات نیوز) جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواہ کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے موجودہ حکمرانوں کا جانا ضروری ہے چودہ اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام پشاور میں مولانا مفتی محمود کانفرنس منعقد کررہی ہے، جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر ڈاکٹر ملک قیصر خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، افغان طالبان نے امریکہ کو شکست فاش دے دیا، افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے لئے ضروری ہے پی ڈی ایم حکمرانوں کے خلاف عوام کی آواز بن گئی ہے، جمعیت علماء اسلام آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافت پر پابندی کے خلاف صحافیوں کا بھر پور ساتھ دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع جے یو آئی کے راہنما مولانا حجت اللہ، ضلع امیر فتحت اللہ، مولانا سید قمر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے، مولانا عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ مولانا عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ مرکز میں پی ٹی آئی تین سال کی حکومت اور صوبے میں پی ٹی آئی کی 8سالہ حکومت میں کوئی ایک ایسا بڑا منصوبہ نہیں جو حکمران اپنی کارکردگی میں پیش کردے، بی آر ٹی کا منصوبہ بھی حکومت کے لئے قابل شرم بن چکا ہے، اسلئے موجودہ حکمران صرف مہر ے ہیں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے، ہم ملک میں منصفانہ اور آزادانہ انتخابات چاہتے ہیں تاکہ ملک میں ایک قومی ترجمان حکومت قائم ہو کر ملک تعمیر و ترقی پر گامزن ہوسکے، اس موقع پر ڈاکٹر ملک قیصر خان نے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے ورکروں کو بلدیاتی انتخابات اور چودہ اکتوبر کو پشاور میں مولانا مفتی محمود کانفرنس کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔
1,284 total views, 2 views today