پشاور(این این ائی)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید کے ساتھ ملاقات. گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر فخر زمان نے تاریخی مادرِ علمی اسلامیہ کالج پشاور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان سے تفصیلی ملاقات کی. اس موقع پر رجسٹرار اکیڈمکس محمد شبیر، ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر عمران خان، سجاد ہاشمی اور ثمین گل آفریدی بھی موجود تھے. اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس اکیڈمی بنائیں گے. خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں. تاہم سہولیات کا فقدان ہے. اگر اس خطے کے نوجوانوں کو دستیاب وسائل فراہم کیے جائیں. تو وہ دن دور نہیں کہ یہ نوجوان کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کیے ہیں. جو کہ اپنے ملک پاکستان اور ادارے اسلامیہ کالج پشاور کا نام روشن کر رہے ہیں. انہوں نے واضح کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور کے طلباء نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. کیونکہ کھیل کود انسانی جسم اور دل و دماغ کے لیے انتہائی ضروری ہے. آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان نے فخر زمان کو شیلڈ پیش کی.
722 total views, 2 views today