اسلام آباد:( ان لائن) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پرخود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے بیرونی قوتوں کی ایماء پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے خاک میں ملا کر محفوظ بنانے والے محافظوں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعا کی۔
444 total views, no views today
Comments



