اسلام آباد:( ان لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ روڈ پر دہشتگردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکرتے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے ۔
422 total views, no views today
Comments



