اسلام آباد( ان لائن): وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نازی اورآر ایس ایس نظریے سے متاثر حکومت موجود ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں نازی اورآر ایس ایس نظریے سے متاثر حکومت موجود ہے۔
376 total views, no views today
Comments



