اسلام آباد: ( ان لائن )ملک بھر میں کورونا وبا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید61 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3ہزار747 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو گئی این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار908 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ہزار747 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 جبکہ وائرس سے مزید 61 افراد کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 ہو گئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.47فیصد رہی۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 506 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ گزشتہ روز 2ہزار 940 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعدکووڈ سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار 881 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 64 ہزار 732، پنجاب میں 4 لاکھ ایک ہزار 373، اسلام آباد میں ایک لاکھ 758، بلوچستان میں 32 ہزار 374، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 39 ہو گئی ہے۔
577 total views, no views today



