کراچی:( ان لائن) کلفٹن میں سی ویو کے قریب پینے کا پانی فروخت کرنے والے غریب مزدور پر بھتہ نہ دینے کی پاداش میں مقامی انتظامیہ نے پیر پر ٹریکٹر چڑھادیا جس سے اس کا پیر کٹ کر الگ ہوگیا ۔ کراچی میں انتظامیہ کو بھتہ نہ دینامزدور کا جرم بن گیا۔ مقامی انتظامیہ نےسی ویو پرپانی فروخت کرنے والے محمد عابد سےدو ہزار روپے بھتہ مانگا تاہم انکار کرنے پر پتھارے دار پرٹریکٹر چڑھا دیا گیا جس سے عابدکاپیرکٹ کرجوتے میں ہی رہ گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث افسر کرکے چندگھنٹے بعد رہا کردیا ۔ شاہ رسول کالونی کا رہائشی محمد عابد سی ویو نشان پاکستان پر پانی فروخت کرتا تھا 30 اگست کے دن کلفٹن کی مقامی انتظامیہ کے پانچ ملازمین نے بھتے کا مطالبہ کیاکلفٹن کی مقامی انتظامیہ نے محمد عابد سے دو ہزار روپے بھتے میں طلب کئے محمد عابد نے رقم کی ادائیگی سے معذرت کی جس پر مقامی انتظامیہ کے ملازمین نے ساتھ لائے ٹریکٹر کے ڈرائیور کو عابد کا پتھارا اکھاڑ پھنکنے کا حکم دیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور نے افسر کا حکم ملتے ہی ٹریکٹر کو پتھارے پر چڑھا ڈالا۔ ٹریکٹر ڈرائیور نے حکم کی اس طرح پاسداری کی کہ محمد عابد کو روندتا لے گیا۔موقع پر کھڑے لوگوں نے وہ ہولناک منظر دیکھا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگاٹریکٹر کے بلیٹ کی زد میں آکر محمد عابد کا پیر کٹ کر جوتے میں ہی رہ گیا۔ٹریکٹر ڈرائیور پتھارے سمیت محمد عابد کو گھسیٹا لے گیا۔ظالمانہ کارروائی پر عوام نے مقامی انتظامیہ کے ذمہ دار افسر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ متعلقہ پولیس نے کچھ گھنٹے لاک اپ میں رکھنے کے بعد ملزم کو رہا کردیازخمی محمد عابد کی ماں بیٹے کو اسپتال چھوڑ کر کارروائی کے لے تھانے پہنچی تو ملزم تھانے میں نہ ملامحمد عابد کی ماں نے شورشرابا کیا تو ملزم کے دوستوں نے صلح کے لئے دباو ڈالنا شروع کردیا۔
599 total views, no views today



