پشاور(سوات نیوز)وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن کے انتظامی معاملات سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں مالاکنڈڈویژن کے ضلع سوات کے اہم سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی، وزیر اعلی نے ضلع سوات کے بعض علاقوں میں پیش آنے والے امن و امان کے چند ناخوشگوار واقعات پر برہمی کا اظہارکیا ،انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ایک مہینے کی ڈیڈ لائن بھی دی ، وزیرا علٰی نے کہا کہ ایک مہینے کے اندر صورتحال میں واضح بہتری نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس کا کوئی بھی آفیسر اپنے عہدے پر نہیں رہ سکے گا، محمود خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو لوٹنے جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، وزیر اعلی کے زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایس ایم بی آر، کمشنر ملاکنڈ ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ، ڈی پی او سوات کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی
616 total views, no views today



