سوات،محکمہ سوئی گیس نے اپنے روایات برقرار رکھتے ہوئے سیدو شریف عقبہ روڈ پر چارانچ پائپ لائن بچانے کے بعد ملبہ روڈ پر چھوڑ دیا ،لوگوں کوآمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،مقامی دکانداران نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھانہ شروع کر دیا ،حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ، سوئی گیس کے کم پریشر کا مسلہ حل کرنے کے لیے محکمہ سوئی گیس نے چند ہفتے پہلے سیدو شریف روڈ پر چارانچ پائب لائن بچانے کے لیے سڑک کے کنارے کھودائی کی تھی اور جب لائن بچایا گیاتو محکمے نے ماضی کی طرح اپنے روایات براقرار رکھتے ہوئے ملبہ روڈ پر ہی چھوڑ دیا مقامی لوگوں کی مطابق ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد محکمہ سوئی گیس کے حکام نے ملبے کو نہیں ہٹایا اور بارش کی بعد خواتین او ر بچوں کا کیچڑ میں گرنا اور پھسلنا معمول بن گیا ہے اور مجبورا مقامی دوکانداروں نے ملبہ اپنے مدد اپ کے تحت ہٹا نے کا کام شروع کر دیا ہے ،اہلیانے علاقے نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہوا ہے ۔
848 total views, no views today


