سوات(سوات نیوز)صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق سوات پولیس کا NETٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن۔ کریک ڈاؤن تھانہ کوکاری، تھانہ مدین، تھانہ رحیم آباد، تھانہ مٹہ، تھانہ چارباغ کے حدود میں عمل میں لائی گئی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں ارشد حسین ولد فضل حسین سکنہ چمتلی حال پانڑ، شیر عظیم ولد محمد علیم ساکن گھڑی کلے مدین، ضیاء اللہ ولد داداللہ سکنہ سیدوشریف، ارشد اقبال ولد زیارت گل سکنہ رنگ محلہ مینگورہ،نظام الدین ولد سمیع الرحمان، علاوالدین ولد چھوٹا خان سکنہ بوڈی گرام مٹہ اور منشیات سمگلر عمران ولد گل اصغر ساکن کاتے نو افغانستان حال پھاڑی پورہ پشاورشامل ہیں۔
جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 8کلو 351گرام چرس، 59گرام آئس، 304گرام ہیروین برآمد کرلی۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت میں مقدمات رجسٹرڈ کئے گئے۔
1,051 total views, no views today



