سوات ،ہتھ ریڑھیوں کے لئے شہر بھر میں چار مقامات مختص ،پرانے ہتھ ریڑھیوں کے ضبطگی کا فیصلہ برقرار ،نئے ہتھ ریڑھیوں کے رجسٹریشن کے لئے ٹی ایم اے سے رجوع کرنے کی ہدیات ،رجسٹریشن جمعرات کو شروع ہوگی ،صرف مقامی افراد کو ہتھ رھیڑیوں کی رجسٹریشن دی جائیگی ،اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ ،ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ،متعدد ہتھ ریڑھیوں کو تحویل میں لے لیا گیا، تفصیلات کیمطابق سوات ہتھ ریڑھیوں کے لئے مینگورہ شہر میں چارمقامات میلہ ڈاگ ،ٹیکسی سٹینڈ ملابابا ،پیپلز چوک بس سٹینڈ اور کوکارئی پرانا آڈہ مختص کئے گئے ہیں اے سی اشفاق خان کے مطابق ان چارمقامات کے علاوہ شہر میں کسی بھی جگہ میں ہتھ ریڑھیوں کے کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اُنہوں نے کہاکہ جتنے بھی ہتھ ریڑھیوں کو ضبط کیا گیا ہے اُس کے ضبطگی کافیصلہ برقرار ہے جبکہ خواہشمند افراد نئے ہتھ ریڑھیوں کے رجسٹریشن کے لئے ٹی ایم اے سے رجوع کریں اُنہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے میں نئے ہتھ ریڑھیوں کی رجسٹریشن جمعرات کو شروع ہوگی اور یہ رجسٹریشن صرف اور صرف مقامی افراد کی جائیگی اُنہوں نے کہا نئے رجسٹریشن ہونے والے ہتھ ریڑھیوں کو ٹی ایم اے کی طرف سے رجسٹریشن نمبر پلیٹ اور ہتھ ریڑھی کو مخصوص رنگ لگایا جائیگاادھر مینگورہ شہر میں ناجائز تجاوازات کے خلاف اپریشن جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں سے ناجائز تجاوزات کوہٹایا گیا اور متعدد ہتھ ریڑھیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔
685 total views, no views today


