اسلام آباد(این این ائی) بلدیاتی انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب صدر سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
396 total views, no views today
Comments



