سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ہسپتال کے انتظامیہ کے مطابق اس وقت سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ 146 مریض زیر علاج ہیں۔
ترجمان سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 05 مریض جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 03 کا تعلق سوات، 01 کا شانگلہ اور 01 کا دیرلوئر سے ہیں۔
ترجمان ہسپتال کے مطابق 19 مریض ہسپتال سے ڈسچارج کردئیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔
684 total views, no views today
Comments



