سوات، تعلیم کے بغیر ملک تر قی نہیں کر سکتا،فضل حمید خان ۔ اگر حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے تو ملک میں موجودہ بحرانوں اور بد امنی کا خاتمہ بہت جلد ہی ہو سکتا ہے ،بچے اور بچیاں تعلیم پر خصوصی تو جہ دیکر ملک کیلئے کچھ کریں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز القدوس پبلک سکول میں تقریب منعقد ہو ا جس میں خیبر بلڈنگ ڈیکوریٹر ز یونین خیبر پختو نخو اہ کے مرکزی صدر فضل حمید خان مہما ن خصوصی تھے ۔تقریب کے دوران اچھے کا کر دگی کے بنیا د پر سکول انتظامیہ جبکہ ڈائر یکٹرطا ہر خان اور بیسٹ سٹو ڈ نٹ آف دی ائیر عبد اللہ خان کو ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔ان مو قع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے فضل حمید خان کا کہنا تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہے اور مستقبل کو تعلیم کی سخت ضرورت ہے اور ایک اچھا ادارہ بچوں کو بہتر ین ڈاکٹر ،بہترین انجینئر اور بہتر ی شہر ی بنا دیتے ہیں ،اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کے تر بیت پر خصوصی توجہ دیں ۔اس موقع پر ڈائر یکٹر طا ہر خان ،سکول پر نسپل عبد الوہاب ،میگزین امید کے ڈائریکٹر سلیم احسن،رحمت علی اور واجد علی اور دیگر نے بھی تقریب میں شر کت کی ۔
586 total views, no views today


