مینگورہ، پاک فوج میں نئی بھرتیوں کے لئے درخواستیں21 فروری کو جمع ہوں گی ، 18 سال سے22 سا ل کی عمر تک کے نوجوان21 فروری کو کیڈٹ کالج سوات میں درخواستیں جمع کر واسکتے ہیں یاد رہے کہ بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے کم از کم تعلیم میٹرک ہے جبکہ کم ازکم قد5فٹ6انچ ہونا چاہے پاک فوج میں نوجوان 21فروری کو درخواستیں ہمراہ اسناد کیڈٹ کالج سوات میں جمع کروا سکتے ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعدنوجوانوں کو ٹیسٹ اورانٹرویو کے لیے بلایاجائے گا لہذا تمام محب وطن نوجوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کے08:00 بجے کیڈٹ کالج سوات میں تشریف لائے اور ملک وقوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
630 total views, no views today
Comments


