اسلام آباد:(ان لائن) وزیراعظم عمران خان سے اسپین کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اسپین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپین کے وزیر خارجہ نے غیر ملکیوں کے انخلا کے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
514 total views, no views today
Comments



