سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے غریب عوام کو رُلا دیا ہے، نیازی اور ان کے حواریوں کے ذہن کا وہ حصہ خالی ہے جس میں عوام کی بہتری کیلئے سوچنا ہے، صرف سیاسی مخالفین سے انتقام اور جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا حصہ کام کر رہا ہے، میاں شہباز شریف کیخلاف 45 لاکھ کا جھوٹا ریفرنس لایا جاسکتاہے جبکہ پشاور بی آر ٹی، بلین ٹریز میں اربوں روپے کا کرپشن، فارن فنڈنگ کیس کسی کو نظر نہیں آ رہا ہے، عمران نیازی کی حکومت میں عوام کو انصاف کی فراہمی بجائے نا انصافی کرنا ہے وکلاء، ججز، صحافی برادری اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ آج ان نااہل حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہے، ہم تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کیساتھ ہیں جن کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہوئی ہے اُن کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے وہ خود کو تنہا نہ سمجھے، افغانستان میں امن کے قیام سے پاکستان کا امن بھی مشروط ہے، ہم اُن تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں جن سے افغانستان میں امن اور وہاں کے عوام کی خوشی شامل ہے، لندن میں جنید صفدر شریف کی شادی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، سیاست میں پی ٹی آئی نے یہ نیا کلچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ پی ٹی آئی کیلئے باعث شرم ہونا چاہئے،
وہ پشاور ہائی کورٹ کے لان میں نیب کیس میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام کو اب سمجھ آ گئی ہے کہ 2018 کا پاکستان موجودہ پاکستان سے کئی گنا بہتر تھا مہنگائی، بیروزگاری، بد امنی میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکمران عوام کے فلاح و بہبود کے کاموں کے بجائے صرف سیاسی انتقام پر توجہ دے رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی معاشی صورتحال تباہ ہو گئی ہے بلکہ عوام کا بھی برا حال کر دیا گیا ہے، سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اپنی حکومت نے بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی جیسے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اس کا حساب عوام کو نہیں دیا جا رہا ہے، انہوں نے کہاکہ آج ہر ملک کا ہر طبقہ پریشان اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگر موجودہ حکومت مزید اقتدار میں رہی تو ملک کا دیوالیہ نکال دینگے۔
666 total views, no views today



