اسلام آباد(ان لائن: سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری نے فاروق نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا، 43گواہان میں سے 21 کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا اور ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
395 total views, no views today
Comments



