مینگورہ،تنظیم انسدادمنشیات کے تین رکنی وفدکی مشیروزیراعلیٰ سے ملاقات،سوات میں ہیروئن اوردیگرمنشیات کی بڑھتی ہوئی وباء کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی،سوات میں منشیات کی روک تھام اوراس عادی افراد کے علاج معالجہ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم انسدادمنشیات کے تین رکنی وفد نے گذشتہ زوروزیراعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان سے ملاقات کی اورانہیں سوات میں منشیات کی بڑھتی ہوئی وباء سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ،اس موقع پر مشیرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کو عوام کی تشویش سے آگاہ کرنے سمیت منشیات کے عادی افرادکیلئے حکومتی سطح پر علاج معالجہ کی سہولت مہیاکرنے کیلئے بھی اقدمات کئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ سوات سمیت پورے صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے صوبائی حکومت تنظیم کیساتھ ہرممکن تعاؤن کرے گی جبکہ تنظیم کے عہدیداروں کی صوبائی وزرا سے ملاقاتیں کرانے کابھی انتظام کیا جائے گا،وفدمیں تنظیم کے صدر محمدرحمان کے علاوہ جنرل سیکرٹری منصوراورسینئروائس چیئرمین اکبرحسین شامل تھے جنہوں نے تعاؤن کی یقین دہانی پر مشیرکا شکریہ اداکیا۔
542 total views, no views today


