مینگورہ ،سوات پولی تھین بیگز کے خاتمے اور کاٹن بیگ کی تقسیم اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب جرگہ ہال سیدوشریف میں منعقد ہوا ، مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان تھے جبکہ ڈی سی سوات ، ڈی او فنانس انیڈ پلاننگ جمعہ خان ، کرنل کاشف ،جی آئی زیڈ، آواز ،عورت فاؤنڈیشن کے جملہ عہدیداروں اور سرکاری محکموں کے آفیسر ز نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم خان ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر ، کرنل کاشف ، اے سی بابوزئی ،سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحم ، گوہر علی اور دیگر نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور بیماریوں کی روک تھام کیلئے ہم پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کہ پلاسٹک بیگز مضر صحت ہوتے ہیں اور اس سے ندی ، نالیاں ، دریاء خوڑ وغیرہ گندہ ہوتا ہے ، اس سے آبی و جنگلی حیات سمیت انسانوں کو خطرات لاحق ہیں ، ہمیں اس سلسلے میں پلاسٹک بیگز کو ترک کرنا ہوگا ، افتتاحی تقریب میں اس سلسلے میں تفصیل سے بحث کی گئی ، انہوں نے کہا کہ کاٹن بیگز کے استعمال سے ماحول صاف ہوگا ، اور اس سے انسانی زندگی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور بیماریوں کا خاتمہ ہو جائیگا ، مقررین نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ، صرف ضلعی انتظامیہ اور کسی ایک شعبے اور محکمے کا کام نہیں ، تقریب کے اختتام پر محکمہ تعلیم و صحت ، رزاعت ، ایریگیشن اور دیگر محکموں اور صحافیوں میں نئے تیار کئے گئے کاٹن بیگز بھی تقسیم کئے گئے ۔
582 total views, no views today


