بحثیت قوم اپنے عوام کے جائز حقوق کےلیے اواز بلند کرنا ہم سب کا فرض ہے ، سیاست اور ذاتی مفاد سے ہٹکہ اس کےلیے اواز اٹھانا ہم سب پر لازم ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرالپوری ہستال جوکہ ضلع شانگلہ کے سب سے اہم اور مرکزی ہسپتال ہے ۔ دور جدید کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بہت سارے کمی اج بھی موجود ہیں ۔ لیکن پھر اسمیں بنیادی اور ضروری مسائل ذیل ہیں :
#الٹراساؤنڈ ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں الٹراساؤنڈ مشین کیلئے ایک ریڈیالوجسٹ کی پوسٹ موجود ہے جو عرصے سے خالی ہے ۔ اس وجہ ہمارے مریض یا تو پرائیوٹ چیک اپ کرواتے ہے یا سوات جانے پر مجبور ہوجاتے ۔
#گائنا_کالوجسٹ ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں گائنا کالوجسٹ کی پوسٹ خالی ہے اور تاحال ان پر کسی بھی گائناکالوجسٹ کی تقرری نہیں ہوئی ہے ۔
#سی_ٹی_ایسکین ۔ ڈاکٹر رابیعہ وحید کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں سٹی ایسکین کی سہولت موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سی ٹی سکین مشین بمع سند یافتہ اسٹاف کے ساتھ فراہم کیا جائے شانگلہ میں اے روز ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اور یہ غریب لوگ سوات صرف سی ٹی سکین کیلئے جاتے ہیں ۔
#ڈائلائسیز_مشین . ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک ڈائلائسیز مشین موجود ہے لیکن اسٹاف کا نہ ہونے سے ہم یہ مشین استعمال نہیں کرسکتے ۔ اس کےلیے سند یافتہ سٹاپ کی ضرورت ہے ۔
#بلڈ_بینک. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں بلڈ بینک موجود ہے ۔ لیکن بلڈنگ میں بلڈ بینک کے لئے مشینری اور بجلی کی ضرورت ہے ۔
#ایکسپریس_لائن . ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں اس وقت سب سے بڑا مسلۂ بجلی لائین کا ہے ۔ ہسپتال کو الگ سے ایکسپریس لائین کی ضرورت ہے ۔ اور ساتھ میں ایک جدید سولر سسٹم بھی ضروری ہے تاکہ بروقت ضرورت اس سے بھی کام لیں سکے جوکہ بلڈ بینک کے ٹمپریچر کو برقرار رکھیں اور ایمرجنسی کے دوران ایکسرے وغیرہ کرانے میں اسانی ہو ۔
یاد رہے کہ ہمارا مقصد نہ کسی کی حمایت میں ہے اور نہ کسی کی مخالفت میں جو حقیقت ہوگا وہ ہم عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔
#نوٹ_یہ_تمام ایشوز پر آج ہم نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر رابیعہ وحید صاحبہ سے ان کے افس میں تفصیلی ملاقات کی ۔ ڈاکٹر رابعہ وحید صاحبہ نے کہا کہ جب سے میں یہاں شانگہ ائی ہو اور میں نے بحثیت MS چارج سمبھالی ہے تو میری یہ کوشیش ہوتی ہے کہ اپنے عوام کو زیادہ زیادہ فری طبی سہولیات مہیا کرو جو کہ میرا فرض ہے ۔
لیکن یہ طب ممکن ہوگا کہ میرے ہسپتال کے سٹاپ اور شانگلہ عوام میرے ساتھ تعاون کریں ۔انکا مزید کہنا ہے کہ میں نے ان تمام ایشوز پر DG ہلتھ کو بار بار اگاہ کیا ہے ۔
ہم #عوام_ڈاکٹر_رابعہ وحید اور انکے سٹاپ کے کارکردگی کو سہراتے ہے کہ انہوں نے تھوڑے ہی عرصہ میں DH ہسپتال الپوری بہت سارے مثبت تبدیلی لائی ہے جسمیں OPD میں تبدیلی زیادہ نمایا ہے ۔
لہذا ہم عوام اپنے #منسٹر_شوکت_یوسفزئی صاحب ، #وزیر_صحت_تیمور_جھگڑہ ، #DG_ہلتھ ، ایم این ڈاکٹر عبادصاحب ، دیگر تمام #سیاسی_وسماجی_قائدین اور ڈپٹی کشمنر شانگلہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ شانگلہ غریب عوام کو یہ سہولیات مہیا ہوسکے تاکہ نارمل کیسیسز میں مریض کو سوات اور ایبٹ اباد جانا نہ پڑے ۔
اپ سب گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ اگے شیر کریں یا کاپی کرکے اپلوڈ کیجے تاکہ حکام بالا تک پہنچ سکے ۔ شکریہ
تحریر سوشل ایکٹیوسٹ
انجنئیرمعراج خان شانگلہ
1,054 total views, no views today



